شرپسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کی بحالی کے دشمن ہیں، علامہ عارف واحدی 
شرپسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کی بحالی کے دشمن ہیں، علامہ عارف واحدی 
شرپسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کی بحالی کے دشمن ہیں، علامہ عارف واحدی
 دہشتگرد قبائلی علاقوں میں افراتفری پیدا کرکے ریاست کی رٹ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،قبائلی متحد ہو
کر دشمنوں کے عزائم ناکام بنادیں مرکزی سیکرٹری جنرل 

 

راولپنڈی /اسلام آباد8جون 2019ء(   جعفریہ پریس )   شیعہ علماءکو نسل پاکستان کے مرکزی سےکرٹر ی جنرل علامہ عارف حسےن واحدی نےشمالی وزیر ستان میں دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور افسران جوانوں کی شہادت پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شرپسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کی بحالی کے دشمن ہیں ۔

ملک کی دفاع کیلئے فوجی جوانوں کی بہادری اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ق ۔علامہ عارف حسین واحدی کا مزید کہناتھاکہ چنددہشتگرد قبائلی علاقوں میں افراتفری پیدا کرکے ریاست کی رٹ کو کمزور کرنا چاہتے ہیںقبائلی لوگ متحد ہو کر دشمنوں کے عزائم ناکام بنادیں ۔ انہوںنے مزیدکہاکہ عالمی و استعماری قوتیں پاکستان کو کمزور کر نا چاہتی ہیں وہ ملک میں دہشتگردی کی فضا پید اکرکے ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں لہذا اب ضرورت ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر ایک بڑے مقصد کے حصول کےلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں ۔

آخر میں ۔علاوہ ازیں کراچی میںجعفریہ الائنس کے سربراہ اور سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی کی طویل علالت کے بعد انتقال پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی و دیگر عہدیداران نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دعائے مغفر ت کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی ملی و مذہبی خدمات لائق تحسین ہیں ۔انہوں نے کہاکہ علامہ عباس کمیلی کا شمار پاکستان کی ممتاز شخصیات میں ہوتا تھااور انہوں نے کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ جدوجہدکیلئے آواز اٹھانے میں پیش پیش رہتے تھے اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور غم کی اس گھڑی میں لواحقین کےساتھ برابرکے شریک ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here