*شعبہ زائرین کے زیر اہتمام حرم مطھر قم میں شھید ڈاکٹر نقوی کی چوبیسویں برسی کا انعقاد*
*شعبہ زائرین کے زیر اہتمام حرم مطھر قم میں شھید ڈاکٹر نقوی کی چوبیسویں برسی کا انعقاد*

*شعبہ زائرین کے زیر اہتمام حرم مطھر قم میں شھید ڈاکٹر نقوی کی چوبیسویں برسی کا انعقاد*

*شھید ڈاکٹر نقوی تا دم شھادت قومی قیادت کے مطیع و باوفا ساتھی رہے۔ مقررین کا خطاب*

*قم المقدسہ 7، مارچ 2019 بروز جمعرات ؛ روز شھادت شھید ڈاکٹر نقوی دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ زائرین قم کے زیر اہتمام حرم مطھر قم میں شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی چوبیسویں برسی بڑے عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ علماء کرام، طلاب حوزہ اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

برسی کا آغاز تلاوت قران کریم سے کیا گیا۔ زیارت عاشورہ کی تلاوت کے بعد برادر ابوذر جعفری نے شھداء ملت جعفریہ بلخصوص شھید ڈاکٹر نقوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں ترانہ عقیدت پیش کیا۔ مسئول شعبہ زائرین سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے شرکاء سے تجدید عھد لیا کہ شھید ڈاکٹر نقوی تا دم شھادت قومی قیادت کے مطیع و باوفا ساتھی رہے اور مرکزی پلیٹ فارم کیلئے انکی شب و روز خدمات کو یاد رکھنا نوجوانان ملت جعفریہ کیلئے قومی ورثہ ہے۔ شھید تا دم شھادت قائد سید محمد حسین دھلوی، قائد مفتی جعفر حسین، قائد شھید سید عارف حسین الحسینی اور قائد محبوب سید ساجد علی نقوی کے مطیع و فرمانبرادار رہے۔ نوجوانان کو چاہئے کہ شھید محمد علی کے نقوش پر چلتے ہوئے حقوق تشیع اور ترویج تشیع کے لئے دن رات ایک کریں۔ شھداء کے نقوش کو زندہ رکھنا نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

مرکزی خطاب شھید ڈاکٹر نقوی کے قریبی ساتھی حجہ الاسلام والمسلمین غضنفر علی حیدری نے کیا۔ انہوں نے شھید نقوی کی زندگی کے مختلف پہلووں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اور مصائب سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا بیان فرمائے۔ دعا امام زمان ع سے پروگرام کا اختتام ہوا اور آخر میں نیاز حسینی تقسیم کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here