شہید باقر الصدر ؒ کی زندگی و علمی آثار ہماے لئے مشعل راہ ہیں قائد ملت جعفریہ پاکستان
شہید باقر الصدر ؒ کی زندگی و علمی آثار ہماے لئے مشعل راہ ہیں قائد ملت جعفریہ پاکستان

شہید باقر الصدر ؒ کی زندگی و علمی آثار ہماے لئے مشعل راہ ہیں قائد ملت جعفریہ پاکستان

    قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سیدساجد علی نقوی نے اپنے استاد اور ممتاز ماہر اقتصاد اور اسلامی سکالر آیت اللہ سید محمد باقر الصدر شہیداور انکی ہمشیرہ محترمہ سیدہ آمنہ بنت الھدی کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی دنیا کی ممتاز ‘ جید اوراپنے علوم و فنون کی ماہر شخصیات کی بدولت آج بھی نہ صرف عالم اسلام بلکہ دنیائے عالم ان کے نظریات اور تصورات سے بھرپور انداز میں استفادہ کرکے ترقی و کامرانی کے سفر پر گامزن ہیں۔ شہید باقر الصدر ؒ نے معاشیات کے میدان میں جو گرانقدر خدمات انجام دیں اور قلمی آثار چھوڑے وہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ تاہم عالم اسلام کی ایسی بے مثال شخصیات ہمیشہ سامراجی قوتوں کی آنکھ کا کانٹا رہیں چنانچہ اسی بدولت استعماری سازشوں کے نتیجے میں شہید باقر الصدر ؒ کو شہید کیا گیا اور دنیائے عالم ہمیشہ کے لئے ایک ایسی شخصیت سے محروم ہوگئی جو اسلامی دنیا کا اثاثہ تھیں۔علامہ ساجد نقوی نے شہید کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ انکے علمی و قلمی آثار سے استفادہ کرتے ہوئے دیگر میدانوں کے ساتھ ساتھ علمی و معاشی میدانوں میں رہنمائی حاصل کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here