شیخ عبدالامیرقبلان جیدممتاز عالم و اعتدال پسند شخصیت تھے ،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی
 شیخ عبدالامیرقبلان جیدممتاز عالم و اعتدال پسند شخصیت تھے ،علامہ ساجد نقوی
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا شیعہ مجلس اعلیٰ لبنان اور حرکت عمل کے شرعی کونسل کے سربراہ حجة السلام شیخ عبدالامیرقبلان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار
مرحوم نے اپنی ساری زندگی مظلوموں، محروموں کی سرپرستی اور دفاع میں سرف کی، ہم پسماندگان اور اہلیان اسلام کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں

راولپنڈی /اسلام آباد5ستمبر 2021 ء(  جعفریہ پریس پاکستان  )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ مجلس اعلیٰ لبنان و حرکت عمل کے شرعی کونسل کے سربراہ حجة السلام شیخ عبدالامیرقبلان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حجة السلام شیخ عبدالامیرقبلان جید ،ممتاز عالم اور اعتدال پسند شخصیت تھے ،مرحوم شیخ عبد الامیر قبلان نے اپنی ساری زندگی مظلوموں اور محروموں کی سرپرستی اور دفاع میںسرف کی اور آپ اتحاد و حدت کے زبر دست داعی تھے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہاکہ مجلس اعلیٰ لبنان کے پہلے صدر وسربراہ معروف عالمی شخصیت حجة السلام امام سید موسیٰ صدر تھے جن کا مشرق وسطیٰ کی سیاست میں ایک اہم رول اور مثبت کردار تھا جو لیبیا سے لا پتہ ہوئے ۔اور حالیہ دور میںشیعہ مجلس اعلیٰ لبنان و حرکت عمل کے شرعی کونسل کے سربراہ حجة السلام شیخ عبدالامیرقبلان نے مجلس اعلیٰ لبنان کے پلیٹ فارم کے ذریعے اہم رول ادا کرتے ہوئے لبنان کی فضا کو ساز گار رکھنے اور اتحاد و وحدت کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کیا۔ شیخ عبدالامیرقبلان کی جانب سے طلاب و علماءکے علمی معیار کو بلند کرنے اور ان کی علمی صلاحیتوں کوبڑھاوا ددینے کی خدمات قابل ذکر ہیں اور آپ نے بلا تفریق بھر پور فلاحی اقدامات کئے اور مظلوموں اور محروموں کی سرپرستی کی ۔آخر میں ایک بار پھرقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحومین کے لواحقین اور عقیدت مندوں کو اور اہلیان اسلام کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعاکی ۔