شیعہ علماءکونسل  پاکستان کی کلایہ و کراچی میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت 
شیعہ علماءکونسل  پاکستان کی کلایہ و کراچی میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت 
شیعہ علماءکونسل  پاکستان کی کلایہ و کراچی میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت 
ملک دشمن عناصر اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افراد کو کیفرو کرادر تک پہنچایا جائے ،علامہ عارف واحدی 

کلایہ اورکزئی ایجنسی میں مدرسہ اہلبیت کے قریب مارکیٹ بم دھماکے میں درجنوں جانی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں ،مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل

راولپنڈی /اسلام آباد23نومبر 2018ء (   جعفریہ پریس   )    شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کلائی اورکزئی ایجنسی میں مدرسہ اہلبیت کے قریب مارکیٹ میں بم دھماکہ اور کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشتگردی کے واقعات کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں واقعات میں ملوث مجرموں کا سراغ لگا کر قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کوبے نقاب کرتے ہوئے ان ملک دشمن عناصر کو کیفر وکردار تک پہنچایا جائے ۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ دہشتگرد عناصر ایک خاص مائنڈ سیٹ کے لوگ ہیںجو ملک کی سا لمیت کےلئے خطرہ اور ملک میں دہشتگردی کی بنیادہے۔پاکستان میں کوئی شیعہ سنی جھگڑا  مسئلہ نہیں۔ ملک کےخلاف ہو نے والی اس سازش کو متحد ہو کر ناکام بنانے کی ضرورت ہے، ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ بلا تفریق دہشتگردی پھیلانے والے عناصر اور دہشتگردانہ مائنڈ سیٹ افراد کو قانون کے شکنجہ میں پکڑ کر بے نقاب کریں اور ان ملک دشمن عناسر کو قانونی کٹہرا میں لا کر تختہ دار پر لٹکایا جائے جو معصوم شہریوں کی قیمتی جانوں سے کھیلتے ہیں ۔ علامہ عارف حسےن واحدی نے مزےد کہا کہ ملک تاریخ کے کٹھن ترین دور سے گزر رہا ہے، دہشت گردی، انتہاپسندی اورفرقہ واریت نے قومی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ ملک دشمن عناصر ہمیشہ ملک میں دہشتگردی کے ذریعے ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے کے درپہ ر ہے۔ مسجدوں اور امام بارگاہوں مےں خود کش حملے ہوتے رہے لیکن قوم نے ہمیشہ صبر و تحمل سے کام لیا اور ملک دشمن عناصر کے تمام عزائم کو ناکام بنایا ۔ انہوںنے مزید کہاکہ ملک مےں آپرےشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد دہشتگردی کے واقعات کا رونما ہو نا ملک میں امن و مان قائم کرنے والے اداروں کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہے ؟انہوںنے کہا ہماری دانشمندآنہ قےادت، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمےشہ ملک میں ا من و امان اور ملکی استحکام کےلئے کوششےں کی ہےںجو کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں نے بھی ملک میں دہشتگردی کی تازہ لہر پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کلایہ میں درجنوں قیمتی جانی ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، علامہ عارف حسین واحدی نے کلایہ کے شہدا ءکیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے انکے لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کی اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کیلئے دعا فرماتے ہوئے حکومت کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ دھماکہ کے زخمیوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور بم دھماکہ کے نتیجے میں شہریوں کے ہونے والے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here