شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواہ کے وفد کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت

شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواہ کے وفد کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت

پشاور ( جعفریہ پریس) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام “آل پارٹیز قبائل کانفرنس” المرکز اسلامی، جی ٹی روڈ پشاور میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں اسلامی تحریک پاکستان ، پاکستان پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی ، جمیعت اہلحدیث پاکستان ، عوامی نیشنل پارٹی ، قومی وطن پارٹی ، مجلس وحدت المسلمین اور دیگر سیاسی جماعتیں شامل تھیں۔ اجلاس کی صدارت جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سنیٹر جناب مشتاق احمد خان نے کی۔ اسلامی تحریک پاکستان خیبر پختونخوا کے وفد نے خصوصی دعوت پر صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی کی قیادت میں اجلاس میں شرکت کی جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری آخونزادہ مظفر علی اور جناب نسیم عباس شامل تھے۔ اجلاس میں مشترکہ و متفقہ طور پر ” 33 نکاتی اعلامیہ” جاری کیا گیا جس میں قبائلی اضلاع کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے بعد مجوزہ انتخابی عمل میں بےقائدگیوں کی نشاندہی ، عوامی بیداری کے لئے خصوصی مہم چلانے ، امن و آمان کی بحالی کے لئے انتظامات کرنے ، فوج کو اضلاع سے واپس بلانے ، عدالتی نظام کی بحالی ، تعلیم ، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ، انفراسٹرکچر کی بحالی جیسے معاملات کو زیر بحث لیا گیا۔ اس کے علاوہ تمام “لاپتہ افراد کی بازیابی” ، قبائلی اضلاع میں صنعتی بستیاں قائم کرنے اور ٹیکسس پر 20 سال کے لئے مکمل چھوٹ دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here