شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کی جانب سے برسی شہید قائد علامہ عارف حسینی ؒ کا انعقاد
شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کی جانب سے برسی شہید قائد علامہ عارف حسینی ؒ کا انعقاد

شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کی جانب سے برسی شہید قائد علامہ عارف حسینی ؒ کا انعقاد

پشاور ( جعفریہ پریس ) شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور یونٹ علی کالونی کے زیر اہتمام شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی بلندی دراجات کے لئے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس عزاء سے شیعہ علماء کو نسل ضلع پشاور کے آرگنائزر اور ذاکر اہل بیتؑ آخونزادہ مظہر علی ممتاز نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری آخونزادہ مظفر علی بھی موجود تھے۔ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی آرگنائزر نے مومنین کو علامہ عارف حسین الحسینی کی شخصیت ، سادگی ، قائدانہ صلاحیتوں اور معاشرہ میں انکی شخصیت کی وجہ سے پڑھنے والے مثبت پہلووں سے آگاہ کیا اور کہا کہ قائد شہید کے جانشین یا تو انکے رستے پر چلتے ہوئے راہِ خدا میں اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں اور جو اللہ کے کرم سے حیات ہیں وہ مسلسل میدان عمل میں مومنین کے لئے خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر مومنین کی بڑی تعدا د موجود تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here