• قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقو ی کی ا پیل پر بھارت میں توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر احتجاج
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف شخصیات سے ان کے لواحقین کے انتقال پر تعزیت
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
  • علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں
  • بلدیاتی انتخابات سندھ: اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • یاسین ملک کو دی جانے والی سزا ظلم پر مبنی ہے علامہ شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا
  • کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ
  • اسلامی تحریک پاکستان کا اعلی سطحی وفد گلگت بلتستان کے دورے پر اسکردو پہنچے گا
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان ۸ شوال یوم جنت البقیع کے عنوان سے منائے گی

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن شیعہ خواتین کا یوم القدس کی مناسبت سے احتجاج

شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن شیعہ خواتین کا یوم القدس کی مناسبت سے احتجاج

شیعہ علماء کونسل (شعبہ خواتین) کی جانب سے قائد ملت جعفر یہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمددری و یکجہتی کے لئے کراچی پر یس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ترجمان
فلسطین کی آزادی قر یب ہے اور عنقریب قبلہ اول صہیو نیوں کے شکنجہ سے آزاد ہو گا۔علامہ اسد اقبال زیدی
اقوام متحدہ اپنی منا فقت چھوڑ کر اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لئے عملی اقدام کرے۔علامہ اسد اقبال زیدی
فلسطین و قبلہ اول کی آزادی کے لئے مسلم ممالک کو مسلح جدوجہد کا آغاز کر نا چائیے۔علامہ اسد اقبال زیدی
کراچی (اسٹا ف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویزن (شعبہ خواتین) کی جانب سے قائد ملت جعفر یہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمددری و یکجہتی کے لئے کراچی پر یس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر حسنین مہدی،مر کزی ایڈیشنل سیکر ٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی،صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی،علامہ رضی حیدد،علامہ عابد عر فانی،علامہ کامران عابدی سمیت دیگر رہنماوں نے شر کت کی مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی صدر علامہ اسد اقبال نے فلسطینیوں کی اخلاقی و انسانی حمایت جاری رکھنے کا عزم کر تے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی نے جمعتہ الوداع کو عالمی القدس قرار دے کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی بنیاد رکھی جو آج تک جاری ہے اقوام متحدہ اپنی منا فقت چھوڑ کر اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لئے عملی اقدام کرے فلسطین و قبلہ اول کی آزادی کے لئے مسلم ممالک کو مسلح جدوجہد کا آغاز کر نا چائیے فلسطین کی آزادی قر یب ہے اور عنقریب قبلہ اول صہیو نیوں کے شکنجہ سے آزاد ہو گا اس موقع پر شر کائے ریلی میں شریک خواتین و بچوں نے مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مختلف پلے کارڈ اور پوسٹر اٹھا ئے ہوئے تھے جس میں اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعرہ درج تھے ریلی کے اختتام پر شر کا نے امر یکی،اسرائیلی پر چم نذر آتش کئے اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔