شیعہ علماء کونسل پاکستان کےمرکزی سیکریٹری جنرل کی جلوس عزا میں شرکت
شیعہ علماء کونسل پاکستان کےمرکزی سیکریٹری جنرل کی جلوس عزا میں شرکت

شیعہ علماء کونسل پاکستان کےمرکزی سیکریٹری جنرل کی جلوس عزا میں شرکت

واہ کینٹ:شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پچیس صفر المظفر کے سالانہ جلوس

عزاداری میں شرکت کی،بانی جلوس جناب سید کاظم حسین کاظمی اور دیگر مومنین نے ملاقات کی۔عزاداری کے راستے میں رکاوٹوں کے بارے بھی مومنین نے شکایات کیں ان کی راھنمائی کی گئی-
جلوس کے اختتام پر علامہ صاحب نے خطاب کیا جس میں طول تاریخ میں تشیع کے راستے میں مشکلات اور رکاوٹوں کے حوالے سے مفصل گفتگو کی۔قائدملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کا پیغام دیتے ھوئےکہا کہ آئینی اور قانونی طور پر عزاداری ھمارا حق ھے اس کے راستے میں رکاوٹ ڈالنا یا محدود کرنے کی کوشش کرنا ھماے لئے کسی صورت قابل قبول نہیں ھے،روایتی جلوس یا چاردیواری کے اندر مجلس کے لئے کسی اجازت کی ضرورت نہیں ھے چونکہ یہ ھماری عبادت ھے اور عبادت کے لئے آئینی طور پر کسی اجازت کی ضرورت نہیں۔
آخر میں انھوں نے کہا کہ یہ عزاداری اسلام کے احیا کے لئے ھے یہ کسی مسلک کے خلاف نہیں بلکہ آل رسول ص کا ذکر ھے جو امت کے اتحاد و وحدت کے لئے سب سے بڑا پلیٹ فارم ھے امام حسین ع نواسہ رسول ھیں سب اھل اسلام ان کے ذکر کو عبادت سمجھتے ھیں عزاداری میں بھی سب شیعہ سنی شریک ھوتے ھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here