شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی صدور کی جانب سے کوئٹہ میں دہشتگردی کی مذمت
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی صدور کی جانب سے کوئٹہ میں دہشتگردی کی مذمت

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی صدور کی جانب سے کوئٹہ میں دہشتگردی کی مذمت

جعفریہ پریس : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی صدور کی جانب سے کوئٹہ ہزار گنجی میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت

سندھ ، بلوچستان،جنوبی و شمالی پنجاب،خیبرپختونخواہ سمیت گلگت بلتستان کے صوبائی صدور کی جانب سے جاری علحیدہ علحیدہ مذمتی بیان میں حالیہ ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کی گئی اور لواحقین کے س اتھ اظہار یکجہتی کیا گیا

پورے پاکستان میں منظم انداز میں تسلسل سے ہونے والی دہشت گردی کی وارداتیں حکومتی رٹ کی مکمل ناکامی کا ثبوت ہیں، کوئٹہ سبزی منڈی میں غربت اور مہنگائی سے تنگ بچوں کا رزق کمانے والے مزدوروں کو دہشت گردوں کے طرف سے بے رحمانہ انداز میں قتل عام کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی طرف سے دہشت گردانہ کاروائیوں اور دہشت گردوں کے حوالے سے چشم پوشی پر پوری پاکستانی قوم کو شدید تشویش ہے

نیشنل ایکشن پلان کے نتائج تاحال حوصلی افزاء نہیں دکھائی دے رہے ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ میں پاک فوج آپریشنز کو مذید مؤثر بناتے ہوئے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بے رحمانہ انداز میں کاروائیوں کو تیز کرتے ہوئے قلع قمع کیا جائے، انھوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار ملک میں امن و امان کے حوالے سے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے حقیقی مثبت تبدیلی لائے،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here