• قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقو ی کی ا پیل پر بھارت میں توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر احتجاج
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف شخصیات سے ان کے لواحقین کے انتقال پر تعزیت
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
  • علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں
  • بلدیاتی انتخابات سندھ: اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • یاسین ملک کو دی جانے والی سزا ظلم پر مبنی ہے علامہ شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا
  • کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ
  • اسلامی تحریک پاکستان کا اعلی سطحی وفد گلگت بلتستان کے دورے پر اسکردو پہنچے گا
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان ۸ شوال یوم جنت البقیع کے عنوان سے منائے گی

تازه خبریں

شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کی تقریب حلف برداری،علامہ قائد ملت جعفریہ ساجد نقوی نے حلف لیا

شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کی تقریب حلف برداری،علامہ قائد ملت جعفریہ ساجد نقوی نے حلف لیا

شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کی تقریب حلف برداری،علامہ قائد ملت جعفریہ ساجد نقوی نے حلف لیا

جنرل سیکرٹری مولانا جعفر نقوی، سینیر نائب صدر ساجدحسین نقوی ،سیکر ٹری اطلاعات مرزا تقی ، سیکرٹری مالیات ڈاکٹر ممتاز حلف اٹھانے والوں میں شامل صرف اتحاد بین المومنین ہی نہیں، اتحاد بین المسلمین کو بھی اہم سمجھتے ہیں،قومی ہم آہنگی پر تنظیم قربان کی جاسکتی ہے، علامہ ساجد نقوی چھوٹی باتوں کو فساد میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے، علامہ واحدی، قومی امور میں علما سے مشاورت لیتے رہیں گے، علامہ سبطین سبزواری

لاہور (جعفریہ پریس ) شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ نئے عہدیداروں سے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری ، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، علامہ محی الدین کاظم،ایم ایچ نقوی اور دیگر بھی موجود تھے۔ نئے حلف اٹھانے والے عہدیداروں میں صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا جعفر حسین نقوی، سینیر نائب صدر ساجد حسین نقوی ،سیکر ٹری اطلاعات مرزا تقی علی، سیکرٹری مالیات ڈاکٹر ممتاز حسین، نائب صدور علامہ ابرار حسین نقوی، سید اعجاز حسین بخاری اور شبیر حسین نقوی ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹر ی صفی الحسنین شیرازی ، ڈپٹی جنر ل سیکرٹری فرزند علی چھچھر ، مسﺅل جعفریہ یوتھ خطیب الحسنین ترمذی ، قانونی مشیر سید محمد ہادی ہمدانی، مشیر میڈیا انتظار نقوی، مشیر رابطہ تنظیمات شہبازحیدر نقوی، اورمشیر عزاداری مولانا ضمیر حسین قمی رضوی شامل ہیں۔ اس موقع پر خطاب میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے تنظیم کی اہمیت اور اتحاد بین المسلمین پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قومی ہم آہنگی اور یکجہتی پر تنظیم قربان کی جاسکتی ہے۔ ہم صرف اتحاد بین المومنین ہی نہیں، اتحاد بین المسلمین کو بھی اہم سمجھتے ہیں۔ اور اس کے لئے عملی اقدامات بھی کئے۔ انہوںنے کہا کہ شیعہ حقوق کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔ تنظیموں کو فعال اور مضبوط بنایا جائے۔ علامہ عارف واحدی نے تنظیمی اخلاقیات اورفکری تربیت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ چھوٹی باتوں کو فساد میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ گذشتہ تین سالہ تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں وہ آئندہ کی ذمہ داری کو تنظیمی فعالیت اور اغراض و مقاصد کے لئے کام کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ کابینہ مشاورت سے مکمل کی گئی ہے اور ہر فرد کو اس کی خواہش کے مطابق عہدہ دیا گیا ہے،کسی پرفیصلہ ڈھونسا نہیں گیا، جو کام نہیں کرے گا اس سے معذرت کرکے ذمہ دار ی کسی اور کو سونپ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی امور میں علما سے مشاورت لیتے رہیں گے۔مرکز سرپرستی کرے اور اچھی کارکردگی پر شاباش دے اور غلط کام کرنے والوں کو سرزنش بھی کرے۔ علامہ محی الدین کاظم نے وضاحت کی کہ وہ تنظیم سے علیحدہ نہیں ہوئے، تعلیمی اداروں کی طرف زیادہ متوجہ ہوگئے ہیں۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے انتخابات میں وہ غیر جانبد ار رہے، ان کی تصویر کو غلط طور پر سوشل میڈیا پراستعمال کیا گیا۔ ایم ایچ نقوی نے تجویز دی کہ شیعہ علما کونسل کو فلاحی کاموں پر بھی توجہ دینی چاہیے، تعلیمی شعبہ میں کام کرنے کی بہت گنجائش موجود ہے۔ادارے تشکیل دئیے جانے چاہیں۔