ضرب عضب کی کامیابی کے بعد دہشتگردی کے واقعات لمحہ فکریہ ہے ، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی
 ضرب عضب کی کامیابی کے بعد دہشتگردی کے واقعات لمحہ فکریہ ہے ، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

 ضرب عضب کی کامیابی کے بعد دہشتگردی کے واقعات لمحہ فکریہ ہے ، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

کلایہ وکراچی میں سنگین جرم کے ارتکاب کرنے والوں کےخلاف اقدمات کو پوری توجہ کا مرکز بنا کر قاتلوںکو بے نقاب کیا جائے ،

قائد ملت جعفریہ 
 واقع میں ملوث مجرموں کا سراغ لگا کر قاتلوں کوبے نقاب کر تے ہوئے جلد کیفر وکر دار تک پہنچایا جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیاجائے ۔

راولپنڈی/ اسلام آباد 23نومبر2018 ء(  جعفریہ پریس ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کلایہ اورکزئی ایجنسی مدرسہ اہلبیت ؑکے گیٹ کے قریب مارکیٹ میں بم دھماکہ اور کراچی میں چینی قونصل خانے کے باہر دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب کی کامیابی کے بعد کلایہ اور کراچی میں دہشتگردی کے واقعات کا رونما ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ اور انہوںنے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ سنگین جرم کے ارتکاب کرنے والوں کےخلاف اقدمات کو پوری توجہ کا مرکز بنا کر قاتلوںکو بے نقاب کیا جائے ۔علامہ سید ساجد علی نقوی نے دھماکہ کے نتیجہ میں درجنوں قیمتی جانی ضیاع پرافسوس و ہمدردی کا اظہار اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کےا کہ واقع مےں ملوث مجرموں کا سراغ لگا کرقاتلوںکو بے نقاب کرتے ہوئے جلد کیفرو کردار تک پہنچایا جائے اور شہرےوں کے تحفظ کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جائےں ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سےد ساجد علی نقوی نے شہدا ءکیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے انکے لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کی اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کیلئے دعا فرماتے ہوئے حکومت کے ذمہ داران سے کہا کہ دھماکہ کے زخمیوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ یہ دونوں حملے سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے ہیں تاکہ ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا کیا جائے۔ضرب عضب کی کامیابی کے بعد کلایہ میں بم دھماکہ اور کراچی میں چینی قونصلیٹ کے باہر دہشتگردی کا رونما ہونا سنگین جرم کا ارتکاب ہے ۔اور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔   

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here