• قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقو ی کی ا پیل پر بھارت میں توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر احتجاج
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف شخصیات سے ان کے لواحقین کے انتقال پر تعزیت
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
  • علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں
  • بلدیاتی انتخابات سندھ: اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • یاسین ملک کو دی جانے والی سزا ظلم پر مبنی ہے علامہ شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا
  • کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ
  • اسلامی تحریک پاکستان کا اعلی سطحی وفد گلگت بلتستان کے دورے پر اسکردو پہنچے گا
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان ۸ شوال یوم جنت البقیع کے عنوان سے منائے گی

تازه خبریں

عراق میں تین دن تک عام سوگ کا اعلان

جعفریہ پریس ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے الکرادہ علاقہ میں خونخوار وہابی دہشت گردتنظیم داعش کے بھیانک اور خونی حملوں کے نتیجے میں 167 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے جس کے بعد عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ملک میں تین دن تک سوگ کا اعلان کیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے بغداد کی سکیورٹی کو سخت کرنے اور چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے جدید ترین آلات نصب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور ملک میں تین دن تک عام سوگ کا اعلان کیا۔ ادھر الکرادہ کےمتاثرہ خاندانوں نے احتجاج کرتے ہوئے بغداد کے سکیورٹی کمانڈر اور گورنر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔