عزاداری سید الشہداءمیں رکاوٹیں برداشت نہیں،علامہ عارف حسین واحدی 
 عزاداری سید الشہداءمیں رکاوٹیں برداشت نہیں،علامہ عارف حسین واحدی 

 عزاداری سید الشہداءمیں رکاوٹیں برداشت نہیں،علامہ عارف حسین واحدی 
چاردیواری میں مجلس کے انعقاد پر ایف آئی آرز کا اندراج خلاف آئین اقدام ہے جو قابل قبول نہیں ، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل 
 ملک میں بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کےلئے علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھر پور کردار ادا کیا، نومحرم کے مرکزی جلوس علم و ذولجناح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد/راولپنڈی 20ستمبر2018ء(  جعفریہ پریس  )شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اور مرکزی محرم کمیٹی کے سربراہ جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ ہم عزاداری سید الشہداءکے سلسلے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے، ہم آزاد ملک میں آزاد شہری کی طرح عزاداری منانا چاہتے ہیں اور یہ ہماراآئینی ، جمہوری ، بنیادی حق اور شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جلوس نو محرم علم ، ذولجناح و تعزیہ اسلام آباد میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرسید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ (سیکرٹری مرکزی محرم الحرام کمیٹی شیعہ علماءکونسل پاکستان) ،سید محمد علی کاظمی ضلعی صدر شیعہ علماءکونسل اسلام آباد ، مولاناسید نصیر موسوی ضلعی صدر شیعہ علماءکونسل راولپنڈی ،مولانافرحت عباس جوادی اور آصف جاویدمغل سٹی صدرشیعہ علما ءکونسل راولپنڈی ، سید غلام حسنین شاہ بخاری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ میڈیا کی جانب سے جس طرح محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف پروگرامز کے ذریعے کوریج دی گئی اس پر ہم تمام صحافی برادری، میڈیا ہاو ¿سز انتظامیہ کے مشکور ہیں۔علامہ عارف حسین واحدی کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سید الشہدا حضرت امام حسین ؑ اور ان کے جانثار ان کو اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جارہاہے، مجالس، جلوس یا دیگر طریقے سے شہدائے کربلا کی یاد منانا ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن اب جب ردالفساد کے نتیجے میں دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکاہے اب کنٹینر ز اور قناتوں کو ہٹا کر آزادفضاﺅں میں عزاداری ہو نی چاہیے تا کہ لوگ بے خوف شرکت کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کا کام عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے نہ کہ ان کی عبادتوں میں رکاٹیں ڈالنا ، اس موقع پر انہوںنے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں روایتی جلوس او ر چار دیواری کے اندر مجالس میں بے جا رکاوٹیں ڈالی جاری رہی ہیں جو شہری آزادیوں کے ساتھ آئینی ،جمہوری اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی رکاوٹ کھلی زیادتی ہے ،عوام آزاد ملک میں آزاد شہری کی طرح عزاداری سید الشہداءمنانا چاہتے ہیں اس میں رکاوٹیں قابل قبول نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر موقع پر ملکی مفا د کو مقدم جانا کیونکہ یہ ہمارا وطن ہے ، مذہبی سطح سے سیاسی سطح تک ہم اپنا مقام رکھتے ہیں اور مستقبل میں بھی اپنا کردار جاری رکھیں گے۔ آخر میں علامہ عارف حسین واحدی نے آخر میں کہا کہ محرم ایثار، قربانی و اتحادد اُمت کا درس دیتا ہے، امام عالی مقام حضرت ا مام حسین علیہ السلام کا مدینہ منورہ سے کربلا تک کا سفر اور اسلام کےلئے عظیم قربانیوں کی تاریخ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ ملک میں بھائی چارے کی فضا قائم ہے جس کے قیام کے سلسلے میں ہم نے بھر پور کردار ادا کیا ہم پاکستان میں اتحاد امہ کے بانیان میں سے ہیں ہم شہری و بنیادی حقوق کی بات کرتے ہیں اور ملک کے تمام مکاتب و مسالک و مذاہب کی شہری آزادیوں کے قائل ہیں لہذاقانون نافذ کرنے والے ادارے عزاداران اما م حسین علیہ السلام کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے عزاداری کے راستوں میں بلاوجہ رکاوٹوں سے گریز کریں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here