عزاداری کے راستے میں رکاوٹیں ختم نہ کی گئیں تو بھرپور پر امن مزاحمت کرینگے شیعہ علماء کونسل پاکستان

عزاداری کے راستے میں رکاوٹیں ختم نہ کی گئیں تو بھرپور پر امن مزاحمت کرینگے شیعہ علماء کونسل پاکستان

13اگست 2021ءکے اعلامیہ میں انتظامیہ اور پولیس کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کی تفصیل بیان کی جا چکی ہے تازہ ترین صورت حال کے مطابق :۔
چار دیواری کے اندر مجالس اور جلوسوںکے حوالے سے اعلیٰ عدلیہ کے واضح احکامات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر مقدمات در مقدمات کے اندراج کاسلسلہ جاری ہے ۔ پنجاب انتظامیہ و پولیس آئین وقانون اورعدالتی احکامات سے ماوراءآئین و قانون کی دھجیاں بکھیرنے میں مصروف ہے۔ یہ اقدامات عوام کودیوار سے لگانے اورعزاداران کےخلاف کھلی زیادتی اور ننگی۔۔۔ ہے۔ جس سے ملک بھر میں شدیدغم و غصہ، اشتعال و اضطراب اور تشویش پائی جاتی ہے۔
اربابِ اختیار آئین و قانون اور اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی پابندی کرتے ہوئے عوام کے دستوری، قانونی، بنیادی اور شہری حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
بانیان مجالس و عزاداران عزم و استقلال سے امنِ عامہ کو برقرار اور ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے مجالس و جلوس ہائے عزاکا سلسلہ عقیدت و احترام کے ساتھ جاری رکھیں اور جاری صورتحال میں بہتری نہ ہونے پر بھرپوروپُرامن مزاحمت اوراحتجاج کے لئے اپنے آپ کوہمہ وقت آمادہ رکھیں ۔اس حوالے سے
کل مورخہ 16اگست2021ءبروز سوموار پریس کلب اسلام آباد میں
پریس کانفرنس
کا انعقاد کیا جا رہاہے۔


مرکزی محرم الحرام کمیٹی شیعہ علماءکونسل پاکستان