• قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقو ی کی ا پیل پر بھارت میں توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر احتجاج
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف شخصیات سے ان کے لواحقین کے انتقال پر تعزیت
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
  • علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں
  • بلدیاتی انتخابات سندھ: اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • یاسین ملک کو دی جانے والی سزا ظلم پر مبنی ہے علامہ شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا
  • کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ
  • اسلامی تحریک پاکستان کا اعلی سطحی وفد گلگت بلتستان کے دورے پر اسکردو پہنچے گا
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان ۸ شوال یوم جنت البقیع کے عنوان سے منائے گی

تازه خبریں

علامہ ساجد علی نقوی کا12 تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت و عشق مصطفی منانے کا اعلان

علامہ ساجد علی نقوی کا12 تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت و عشق مصطفی منانے کا اعلان

 علامہ ساجد علی نقوی کا12 تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت و عشق مصطفی منانے کا اعلان

پیغمبر اکرم کی سیرت وتعلیمات امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں،قائد ملت جعفریہ پاکستان

امت مسلمہ مشترکات کی روشنی میں باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے فروعی نوعیت کے اختلافات کو پس پشت ڈالے، ملک کو سازشوں اور فتنوں سے نکالنے کےلئے اتحاد امت کا اپنا مشن جاری رکھیں گے ، علامہ سید ساجد علی نقوی

 راولپنڈی/ اسلام آباد 28 اکتوبر2020 ء( جعفریہ پریس پاکستان  )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جشن میلاد النبی 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت اور ہفتہ عشق مصطفی کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پیغمبر اسلام کی سیرت وتعلیمات امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُمت مسلمہ مشترکات کی روشنی میں باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے فروعی نوعیت کے اختلافات کو پس پشت ڈالے اور حکم قرآنی اور سیرت پیغبر اکرم کا تقاضا ہے کہ امت محمدی کی وحدت اور اتحاد کے لئے کام کیا جائے اور موجودہ پرفتن دور اور سنگین حالات میں رحمت اللعالمین کی سیرت و کردار سے درس لیتے ہوئے باہمی اختلافات اور فروعی مسائل کے حل کے لئے امن ، محبت، رواداری، تحمل اور برداشت کا راستہ اختیار کیا جائے تاکہ امت مسلمہ خالق کائنات کی خوشنودی حاصل کرسکے۔ انہوںنے مزید کہاکہ انتہاءپسندوں کی سازشوں اور کارروائیوں سے ملک کو بچانے کےلئے قومی یکجہتی اور اتحاد امہ ضروری ہے، ہم اس ملک میں وحدت کے بانیان میں سے ہیں، ملک کو مختلف سازشوں اور فتنوں سے نکالنے کےلئے اتحاد امت کا اپنا مشن جاری رکھیں گے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ 57 اسلامی ممالک میں سے وطن عزیز پاکستان کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ یہاں ہم نے تمام مسلمہ اسلامی مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے تنظیمی شکل دینے میں کامیاب ہوئے لہذا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ملت مسلمہ کی وحدت کا عملی مظاہرہ کرکے شر پسند عناصر پر واضح کیا جائے کہ وہ امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچاسکتے۔