علامہ عارف حسین واحدی کی سجادہ نشین جناب پیر سعادت علی شاہ سے ملاقات
علامہ عارف حسین واحدی کی سجادہ نشین جناب پیر سعادت علی شاہ سے ملاقات

چورہ شریف:علامہ عارف حسین واحدی نےمعروف درگاہ چورہ شریف کے سجادہ نشین جناب پیر سعادت علی شاہ صاحب کیساتھ ان کی رھائشگاہ چورہ شریف پر ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی مذھبی سیاسی حالات پر تفصیل سے گفتگو ہوئی،اتحاد امت کے لئے تمام مسالک کو ملکر کام کرنے پر زور دیا گیا خاص کر اس حساس موقعہ پر جب بھارت مسلسل کشمیری بھائیوں پر تشدد اور دہشتگردی کر رھا ھے آرٹیکل 370 ختم کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور علمی قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں لائن آف کنٹرول پر مسلسل بدمعاشی کر رھا ھے تو دونوں راھنماؤں نے اتفاق کیا کہ کشمیر کی آزادی، ملکی عزت و وقار اور استحکام کے لئے ھم پاک افواج کے ساتھ کھڑے ھیں اور انکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ھیں،اور تمام سیاسی جماعتوں اور راھنمائوں سے درخواست کرتے ھیں کہ اس مشکل ٹائم پر باھمی چپقلشوں کا خاتمہ کر کے کشمیری کاز کے ساتھ اتحاد و وحدت اور پوری قوت کے ساتھ کھڑے ھو جائیں- کشمیر کے مسئلہ پر پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں سیاسی راھنماؤں کا بار بار آپس میں الجھنا پسندیدہ عمل نہیں تھا اس سے پوری قوم کو اور خصوصاً کشمیریوں کو اچھا پیغام نہیں گیا-
آخر میں پیر صاحب نے علامہ عارف واحدی کو نئے تعمیر ھونے والے علاقے کے بہت بڑے جامعہ نور العجائب کا دورہ کرایا اس کے مختلف حصوں اور پروگرام کا تفصیل سے تعارف کرایا علامہ صاحب نے پیر صاحب کی اس بابرکت کاوش کو سراہا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here