علامہ عارف واحدی کی گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین سے ملاقات
علامہ عارف واحدی کی گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین سے ملاقات

علامہ عارف واحدی کی گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین سے ملاقات

اسلام آباد:اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے گلگت بلتستان کے نئے نامزد گورنر جناب راجہ جلال حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی،قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا-جناب ولایت بلتی صاحب بھی ھمراہ موجود تھے

علامہ عارف حسین واحدی نے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ آپ کی نئی ذمہ داریاں جی بی کے عوام کے حقوق کے حصول کے لئے خوش آئند ھیں امید ھے اس خطے میں مزید استحکام آئیگا،امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنے گا،وھاں کے عوام میں اتحاد و وحدت کے رشتے مزید مضبوط ھونگے گلگت بلتستان کے حقوق کے حصول کے لئے ھمارا مکمل تعاون آپ کے شامل حال رھے گا۔


جناب راجہ جلال حسین نے علامہ واحدی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشااللہ ھم سب ملکر خطے کی خوشحالی اور حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے انشااللہ پہلے کی طرح میری کوشش ھو گی کہ سب طبقات کو ساتھ لے کر چلوں گا اور وھاں عوام کی محرومیتیں دور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کروں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here