علامہ محمد عباس کمیلی کی قومی، ملی ومذہبی خدمات قابل قدرہیں،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی 
علامہ محمد عباس کمیلی کی قومی، ملی ومذہبی خدمات قابل قدرہیں،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی 
قائد ملت جعفریہ کا علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار
علامہ محمد عباس کمیلی کی قومی، ملی ومذہبی خدمات قابل قدرہیں ،علامہ ساجد نقوی
مرحوم ہمیشہ ملت جعفریہ کے حقو ق کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل رہے اور اتحاد وحدت کیلئے مثبت کر دار ادا کیا ، قائد ملت جعفریہ

راولپنڈی/اسلام آباد 9جون 2019 ء(   جعفریہ پریس)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جعفریہ الائنس کے سربراہ و سابق سینیٹراورممتاز خطیب علامہ محمد عباس کمیلی کے طویل علالت کے بعد انتقال پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مرحوم علامہ محمد عباس کمیلی کی قومی، ملی ومذہبی خدمات قابل قدر ہیں۔مرحوم علامہ محمد عباس کمیلی ہمیشہ ملت جعفریہ کے حقو ق کیلئے جدوجہد میں مصروف رہے اور اتحادو وحدت کیلئے مثبت کر دار ادا کیااور علامہ عباس کمیلی مذہبی ہم آہنگی اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے لئے کاوشیں کیں۔علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم وسیع القلب ، باہمت اور ایک پروقار شخصیت کے مالک تھے جن کا ارتحال ملت جعفریہ کیلئے ایک د ھچکاہے۔ اللہ تعالی ان کی پُر خلوص کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہناتھا کہ ملت ان کی رحلت پر سوگوار ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور سوگواروںکے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔آخر میں علامہ ساجد نقوی نے مرحوم کی بلندی درجات اور ان کے لواحقین اور پسماندگان کےلئے صبرِجمیل کی دعاکی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here