جعفریہ پریس – گوجرانوالا میں دو مختلف امام بارگاہوں میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے علیحدہ علیحدہ واقعات میں شہید ہونے والے تین افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ شاہ رخ کالونی میں گوجرانوالہ شیعہ علما کونسل پاکستان کے فاینانس سیکریٹری شہید طلعت حسین عرف جاوید شاہ جبکہ مومن پورہ میں امانت علی اور محمد یوسف کی نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر علامہ مظہر عباس علوی نے خبردار کیا کہ پولیس قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے سکیورٹی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here