غرب اردن میں دسیوں فلسطینیوں کی گرفتاری
غرب اردن میں دسیوں فلسطینیوں کی گرفتاری

فلسطینی ذرائع‏ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے بدھ کے روز غرب اردن کے علاقوں بیت لحم اور طولکرم پر حملہ اور فلسطینیوں کے مکانات پر دھاوا بول دیا نیز تیرہ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے رام اللہ، نابلس اور طوباس پر حملہ کر کے چودہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کے سیکورٹی اہلکار، غرب اردن کے علاقوں میں تحریک مزاحمت کے گروہوں کو پسپا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسی سلسلے میں انھوں نے گذشتہ چند روز کے دوران سیکڑوں سرگرم عمل فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے دوران خود مختار انتظامیہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک ہزار دو سو اکیاون سرگرم عمل فلسطینیوں کو سیاسی طور پر حراست میں لیا، نو سو انچاس کو طلب کیا، سات سو اکیس کو روکا، چار سو ایک کو حملے کا نشانہ بنایا، دو سو چار کی، آزادی بیان پر سرکوبی کی اور تراسی فلسطینیوں کی زمین و جائداد کو ہڑپ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here