قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں آج یوم القدس منایا جائے گا،علامہ عارف واحدی

اسرائیل نے ظلم کی انتہاء کردی، فلسطینیوں کی آئینی، جمہوری اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،مرکزی سیکرٹری جنرل
شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام پنجاب ،سندھ ،خیبرپختونخواہ،بلوچستان ،آزادکشمیراور گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام شہروں میں قدس ریلیاں نکالی جائیں گی
شیعہ علماء کونسل پاکستان دارلحکومت میں ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر نادرا چوک تا سرینہ چوک تک نکالے جانیوالی القدس ریلی میں بھر پور شرکت کرئے گی

راولپنڈی /اسلام آباد22جون2017 ء ( )
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کی اپیل پر پنجاب ،سندھ ،خیبرپختونخواہ،بلوچستان ،آزادکشمیراور گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام شہروں میں جمعۃ الوداع کے موقع پر آج یوم القدس کی ریلیاں، مظاہرے ، سیمینارز اور مذاکروں کا انعقادہو گا۔ اورشیعہ علماء کونسل پاکستان دارلحکومت میں ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر نادرا چوک تا سرینہ چوک تک نکالے جانیوالی القدس ریلی میں بھر پور شرکت کرئے گی ۔
علامہ عارف واحدی نے قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل نے ظلم کی انتہاء کردی، ہم فلسطینیوں کی آئینی، جمہوری اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ؒ نے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دے کرفلسطینیوں سے ا ظہار یکجہتی کی بنیاد رکھی جو آج تک جاری ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت رکوائیں۔علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کی تجویز کہ مسلمانوں کے پاس وسائل موجود ہیں مگر انہیں امت کی بیداری اور تحفظ کیلئے استعمال نہیں کیا جارہا جس کی وجہ اتحاد کا فقدان ہے۔ قدس کی آزادی کیلئے او آئی سی کومضبوط کیا جائے یا مسلم ممالک میں عوامی لیڈر شپ اپنے اندر ہم آہنگی پیدا کرکے قدس کی آزا ی کیلئے جدوجہدکرنے سے اپنے حدف تک پہنچاجا سکتا ہے اور بیت المقدس کو صہیونیت سے آزاد کر ایا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here