جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی اپنے دورئے سندھ پر ضلع بدین تعلقہ ماتلی پہنچ گئے جہاں پر شیعہ علماء کونسل کے تحصیلی صدر سید اعجاز حسین ترمذی سمیت مقامی علمائے کرام اور عہدیداران اور مومنین نے اپنے محبوب قائد کا والہانہ استقبال کیا ۔ جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ نے مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے خیرین اور بانیان کیلئے خصوصی دعا کی ۔ اس کے بعد قائد ملت جعفریہ ضلع ٹنڈو الہیار میں چمبڑ پہنچے جہاں پر مولانا سید شمشیر حیدر نقوی کے مدرسے کا دورہ کیا ۔ اس دورے میں قائد ملت جعفریہ نے سانحہ شکارپور میں شہید ہونے والے مولانا شمشیر حیدر نقوی کے عزیز و اقارب کی تعزیت اورفاتحہ خوانی کی ۔
نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس کے بعد قاعد ملت جعفریہ کا یہ عظیم الشان قافلہ بہار میرجت کی طرف روانہ ہوا جہاں پر قائد ملت جعفریہ نے مومنین کے ایک پر خلوص اجتماع سے خطاب فرمایا ۔ ٹنڈو الہیار شہر سے لیکر جلسگاہ تک مختلف مقامات میں مقامی مومنین نے جگہ جگہ اپنے محبوب قائد کا والہانہ استقبال کیا ۔ جب قائد ملت جعفریہ بہار میر جت میں پہنچے تو علاقہ لبیک یا حسین (علیہ السلام) ، قائد کے فرمان پر جان بھی قربان ہے جیسے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھا ۔قائد ملت جعفریہ نے اس جلسے میں مومنین کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ فرمایا ۔
اس قافلے میں قائد محترم کے ساتھ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر محترم علامہ باقر علی نجفی ، سکریٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی ، حیدر آباد ڈویژن کے صدر مولانا غلام رضا سریوال ، ضلعی صدر مولانا عزیز اللہ رضوی، ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا غلام عباس جویا، مولانا غلام اکبر حیدری ، مولانا کرم علی حیدری , مولانا غلام حسین ، مولانا اللہ بچایو ،مولانا معراج روحانی ،مولانا محمد امین لغاری سمیت دیگر مقامی علمائے کرام بھی موجود تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here