قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی، علامہ عارف واحدی سمیت شیعہ علماءکونسل پاکستان کے رہنماﺅں کا اظہار تعزیت

 اسلام آباد12 جنوری 2017 ء( دفتر قائد   )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ کے والد محترم کے انتقال پر افسوس کا اظہار، سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار، شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی سمیت دیگر رہنماﺅں کا بھی افسوس کا اظہار

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے لیگل ایڈوائزر سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ کے والد محترم جو کچھ عرصہ سے علیل تھے گزشتہ رات وفات پاگئے، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے محمود کوٹ ضلع مظفر گڑھ میں ادا کی گئی ، اس موقع پر علمائے کرام، عمائدین علاقہ سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سکندر عباس گیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ان کے والدمحترم کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کےلئے خصوصی دعا کی ۔
شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی افسوس کا اظہار کیا۔ شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی و صوبائی رہنما ﺅں نے بھی سید سکندر عباس گیلانی سے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلندی درجات کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ واضح رہے مرحوم کی رسم قل بروز ہفتہ ضلع مظفر گڑھ محمود کوٹ میں ادا کی جائےگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here