قاٸد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے متاثرین زلزلہ روندو کے لیے ہدیہ اخلاص۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے زمہ داران نے متاثرہ علاقوں میں متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔اور انکے مساٸل سنے۔ اور ہدیہ پہنچایا۔اس موقع پر حجة الاسلام علامہ شیخ مرزا علی و دیگر علماء کرام اور آرگناٸزر بلتستان ڈویژن حجة الاسلام شیخ محمد رضا بہشتی نے فرمایا۔ کہ پورے ملک میں جہاں جہاں قدرتی آفات اور مساٸل سے شہری دوچار ہوے قاٸد محترم کے دست شفقت شامل حال رہے۔ متاثرین زلزلہ کی جانب سے قبلہ مولانا صادق اور قبلہ مولانا ابراہیم حیدری نے قاٸد محترم کا شکریہ ادا کیا۔



