قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی عید مباہلہ پرپیغام
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی عید مباہلہ پرپیغام
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی عید مباہلہ پرپیغام
جعفریہ پریس : راولپنڈی / اسلام آباد5 ستمبر 2018 ء 
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ’’عیدمباہلہ‘‘ کی مناسبت سے اسلامیان عالم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن خاصان خدا کی طرف سے دین خدا کی صداقت و حقانیت کو ثابت کرنے کے لئے میدان عمل میں آنے کا دن ہے جس کی وجہ سے دین حق سے انکار کرنے والوں کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ جس دین کامل کو خدا کے نزدیک پسندیدہ ترین دین قرار دیا گیا ہو اور جس کی ترویج و اشاعت کے لئے رحمت اللعالمین جیسی ہستی نے تکالیف اور مصائب برداشت کئے ہوں اور پھر جس دین کی سچائی کو دنیائے عالم پر واضح کرنے کے لئے رسول خدا اپنے اہل بیت اطہار ؑ کے ہمراہ مباہلے کے لئے نکل پڑے ہوں
یہ امر عالم انسانیت کو اس جانب متوجہ کرتا ہے کہ جلد یا بدیر بالاخر دنیائے عالم کو دین حق کی جانب ہی رخ کرنا                       پڑے گا کیونکہ دین اسلام ہی بالاخر انسان کی دنیوی و اخروی فلاح او ر نجات کا ضامن ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا روز مباہلہ پیغمبر گرامی نے اپنے اہلبیتؑ کا تعارف کراکے یہ بات رہتی دنیا تک کے لئے واضح کردی کہ اگر سسکتی اور بھٹکتی ہوئی انسانیت کے لئے اگر کوئی سہارا و ررہنمائی کامرکزہے تو وہ خانواوہ رسالت ہے۔کیونکہ خانوادہ عصمت و طہارت نے اپنے عمل و کردار کے ذریعے دنیائے عالم کی رشد و ہدایت کا سامان فراہم کیا اورمعاشرے میں عدل و انصاف کے قیام اور بدی کی قوتوں کے خلاف جہاد کرکے بلاتفریق مذہب و مسلک‘ رنگ و نسل ‘ انسانیت کی                   رہنمائی کا فریضہ انجام دیا۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ عید مباہلہ کی بابرکت ساعتوں میں ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ دین حق کی               سربلندی اور ترویج کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے اور راہ حق پر عمل پیرا ہوکر اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کوبہتر بنانے کی سعی و کوشش کریں گے اور انحراف کا مقابلہ کر تے رہیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here