قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے مسافرین افغانستان کی امداد

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے مسافرین افغانستان کی امداد

قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام مسافرین افغانستان جوکہ بے سروسامانی کے عالم میں طویل مسافت طے کرکے ہزارہ ٹاون، کوئٹہ پہنچے ہیں، ان مستضعفین اور مظلومین نے امام بارگاہوں میں پناہ لی ہے ان کی بنیادی مشکلات کے حل کیلئے ان کے ساتھ تعاون کیا گیا ہے اس سلسلے میں انہیں 1 ماہ کا راشن، اشیائے ضروریات، برتن وغیرہ، 2 عدد کمبل، قالین اور 3 عدد سرہانے دئیے گئے ہیں تاکہ ان کے امور زندگانی میں کچھ آسانی پیدا ہو اور وہ ان ایام مسافرت میں کچھ بہتر زندگی گذار سکیں۔
اس سلسلہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان، ہزارہ ٹاون، کوئٹہ اور سید الشہداء ویلفئیر سوسائٹی اسکاوٹس کے رضا کاروں نے دن رات محنت کرکے ان مسافرین کی مشکلات کے حل کیلئے اور ان تک باعزت اور باشرف انداز میں تعاون پہنچانے میں اہم و بنیادی کردار ادا کیا۔
اس سلسلہ میں قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی اور مومنین کے حق میں دعائے خیر کی گئی ہے۔