قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے۵ طالب علموں کے
لئے اسکالر شپ کا اعلان کرتا ہوں علامہ شبیر حسن میثمی۔(جعفریہ پریس) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سکھر ڈویژن کی جانب سے منعقدہ ایجوکیشنل کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کانفرنسز بہت خوش آئند ہیں مجھے خوشی ہے کہ اس کانفرنس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طالبعلم و اساتذہ شریک ہیں مستقبل میں بھی اس قسم کی کانفرنسز کا انعقاد ہونا چاہئے علامہ شبیر میثمی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے ۵ طالب علموں کے لئے اسکالر شپ کا اعلان بھی کیا ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں میٹرک و انٹر میں ٹاپ نمبرز حاصل کرنے والے طالب علموں کو اسکالر شپ فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنا مستقبل بہتر بناسکیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here