قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایات پر مسلسل کوششوں سے پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایات پر مسلسل کوششوں سے پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایات پر مسلسل کوششوں سے پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے

جعفریہ پریس :قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ ۴ ماہ سے وفاقی حکومت اور حکومت بلوچستان سے جاری ملاقاتوں کے نےنتیجے میںان حکومتوں کے تعاون و انتظامات کے سبب اس سال زائرین بروقت روانہ ہوئے۔زائرین کا آخری کانوائے 14ستمبر 2018 کو کوئٹہ سے روانہ ہوا۔اسی طرح پاکستان سے ہزاروں پاکستانی زائرین عاشورہ محرم الحرام کے لئے کربلا معلی پہنچ چکے ہیں انشاء اللہ مزید بہتری کے قوی امکانات ہیں ۔

چہلم امام حسینؑ کے لئے بھی بھرپور کوششیں جاری ہیں،صوبائی حکومت اور تمام متعلقہ اداروں کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیںکہ چہلم امام حسینؑ پر جانے والے زائرین کو بھی بھرپور سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور اس کے ساتھ ایسا لائحہ عمل بھی وضع کردیا جائے گاجس سے پورا سال بالخصوص عاشورہ و اربعین امام حسینؑ کے موقع پر  پاکستانی زائرین کی آمد و رفت احسن انداز سے جاری رہے ۔
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here