آیت اللہ العظمیٰ السید محمد سعید الحکیم کی وفات عالم اسلام کا بڑانقصان ہے آیت اللہ ساجد علی نقوی
 تعزیت و تسلیت 🚩
نجف اشرف مسجد سھلہ میں آیۃ اللہ العظمی المرجع الدینی الکبیر السید محمد سعید الحکیم قدس سرہ کی فاتحہ خوانی کے دوسرے روز دفترِقائد ملت جعفریہ نجف اشرف عراق کا بھاری بھرکم وفد قائم مقام نمائندہ قائد عالیجناب مولانا سید نسیم عباس کاظمی صاحب کی سربراہی میں مسجد سھلہ گیا اور قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ السید ساجد علی النقوی حفظہ اللہ کی جانب سے تعزیت و تسلیت پیش کی سماحۃ المرجع الدینی قدس سرہ کے تمام فرزندان اور انکے بھائی و عزیر اقارب کو قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ السید ساجد علی النقوی حفظہ اللہ کا تعزیتی پیغام اور قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے تعزیتی لیٹرز پہنچائےجس پر سماحۃ المرجع الدینی قدس سرہ کے فرزندان اور ان کے بھائی نے تمام وفد کا استقبال کیا اور قائد محبوب کا شکریہ ادا کیا
◼️قائد محبوب کی جانب سے سماحۃ المرجع الدینی قدس سرہ کے فرزند سماحۃ علامہ سید ریاض الحکیم دام عزہ کو تعزیتی لیٹر رکن مجلس نظارت عالیجناب مولانا شیخ واصف حسین صاحب نے پیش کیا اور تعزیت کی
◼️سماحۃ المرجع الدینی قدس سرہ کے فرزند سماحۃ علامہ سید محمد حسین الحکیم دام عزہ کو تعزیتی لیٹر رکن مجلس نظارت عالیجناب مولانا صابر حسین جوادی صاحب نے پیش کیا اور تعزیت کی
◼️سماحۃ المرجع الدینی قدس سرہ کے فرزند سماحۃ علامہ سید عز الدین الحکیم دام عزہ کو تعزیتی لیٹر رکن مجلس نظارت عالیجناب مولانا شیخ نذر عباس صاحب نے پیش کیا اور تعزیت کی
◼️سماحۃ المرجع الدینی قدس سرہ کے بھائی سماحۃ علامہ سید محمدتقی الحکیم دام ظلہ کو تعزیتی لیٹر رکن مجلس نظارت عالیجناب مولانا شیخ عقیل اختر ترابی صاحب نے پیش کیا اور تعزیت کی