قوم عظیم شہدا کے مقدس خون کے صدقے ھمیشہ سرفراز اور فتحیاب ھوتی ھے۔
قوم عظیم شہدا کے مقدس خون کے صدقے ھمیشہ سرفراز اور فتحیاب ھوتی ھے۔

شاہ اللہ دتہ،اسلام آباد:شیعہ علما کونسل کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے مرکزی امام بارگاہ میں شہداء عظمت اسلام کانفرنس کے سلسلے میں منعقد کی گئی پچیسواں برسی کے پروگرام میں خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ھم شہدا کی عظمت کو سلام کہتے ھیں جنھوں نے اپنے نظریے،مقدس مشن کے لئے اپنی جانیں قربان کیں،مکتب تشیع کا یہ طرہ امتیاز ھے کہ ھر دور میں اپنے نظریے اور عقیدے کےتحفظ کے لئے مسلسل قربانیاں دی ھیں بنی امیہ اور بنی عباس کے دور میں ھر ظلم و ستم کا مقابلہ کیا مگر ایک ولولے اور جذبے کے ساتھ اپنے مشن کو آگے بڑھایا ،میں یہ کہتا رھتا ھوں کہ جو قوم اپنے مقدس نظریے اور مشن کے تحفظ کے لئے کٹ مرنے کو ھمہ وقت تیار ھوتی ھے اس قوم کو نہ کوئی مٹا سکتا ھے نہ شکست دے سکتاھے وہ قوم عظیم شہدا کے مقدس خون کے صدقے ھمیشہ سرفراز اور فتحیاب ھوتی ھے۔مٹ جاتی ھیں وہ قومیں جو بزدل بن کر ظلم و جبر کے سامنے جھک جاتی ھیں تاریخ تشیع کا غور سے مطالعہ کریں تو ھر دور میں ان حسینی جوانوں کے مقدس خون کے چھینٹوں سے زندانوں کی دیواریں سرخ رھی ھیں طاغوتوں کے محلات کی دیواروں میں چنے گئے مگر جب تک زندہ تھے اپنے نظریے کے تحفظ کے لئے ایک انچ پیچھے ھٹنےکے لئے آمادہ نہ ھوئے نہ جھکے نہ بکے بلکہ خون آشام راھوں میں قربانیوں کی داستان رقم کرتے ھوئے آگے بڑھتے رھے ان شہیدوں کے سرخ راستے آج بھی ھمیں پکار پکار کے کہہ رھے ھیں کہ ھمارے مشن اور قربانی کو نہ بھولنا-
شہدا کے خون اور پیام کے وارث قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی اسی نظرئیے کا تحفظ کرتے ھوئے انتہائی مثبت اور پر عزم انداز میں آگے بڑھ رھے ھیں اس چالیس سالہ دہشتگردی کے پر آشوب دور میں اپنی بہترین حکمت عملی کے ساتھ جہاں اپنے نظرئیے کا بھرپور انداز میں تحفظ کیا ھے وھاں اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے بنیادی کردار ادا کرتے ھوئے پاکستان اور امت مسلمہ کو مستحکم اور مضبوط کرنے میں اپنا عظیم الشان کردار ادا کیا ھے جس پر ھم سب کو بجا طور پر فخر ھے-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here