قیادت پر اعتماد کی ضرورت ہے علامہ شہنشاہ حسین نقوی
مشہد مقدس؛شیعہ علماء پاکستان کے مرکزی راہنماء علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے ساتھ دفتر قائد ملت جعفریہ مشھد مقدس کی مجلس نظارت،مجلس عاملہ اور کابینہ کے اراکین کی نشست۔
نششت کے اغاز میں مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ مشھد مقدس حجہ الاسلام سید موسی رضا نقوی صاحب نے علامہ شہنشاہ نقوی صاحب کو خوش آمدید کہا اور دفتر قائد ملت جعفریہ مشھد مقدس کی مختصر کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی صاحب نے دفتر قائد ملت جعفریہ مشھد مقدس کی کارکرگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے نجف اشرف میں بھی یہ بات کہی تھی کہ دفتر قائد ملت جعفریہ مشہد مقدس کی کارکردگی سے ہم باخبر اور مطمئن ھیں۔
علامہ شہنشاہ حسین نقوی صاحب نے پاکستان کی تازہ صورت حال اور بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان کی صورتحال کو حکومتی اداروں کی بے حسی قرار دیا اور آنے والے الیکشن کی بارے فرمایا کہ متحدہ مجلس عمل فعال ہو چکی ہے اور قائد ملت جعفریہ کا فیصلہ حتمی فیصلہ ہو گا.
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے فرمایا کہ قائد کو قائد ماننے کے بعد اعتماد بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہزاروں مجالس عزا ہوتی ھیں لیکن ہمارے پاس ایسے خطیب بہت کم ہیں جو معروف اور بااثر عالم ہوں اور شبہات کا جواب دے سکیں لہذا اس میدان میں کوشش کی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here