لاہور : ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام استقبال محرم کانفرنس
لاہور : ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام استقبال محرم کانفرنس

لاہور : ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام استقبال محرم کانفرنس

لاھور:ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے لاھور میں استقبال محرم کی مناسبت سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جناب لیاقت بلوچ،علامہ عارف واحدی،جناب ثاقب اکبر اور دیگر تمام مسالک کے علمائ کرام شریک ھوئے اور شھدائ کربلا کے کردار،اتحاد امت اور استحکام پاکستان پر گفتگو کی،تمام گفتگو کا ماحول یہ تھا کہ نواسہ رسول کی قربانی اسلام کی سربلندی،ظالمانہ اور جابرانہ نظام کے خاتمے ،اسلامی اقدار کے احیاکے لئے تھا ھم سب حسینیت کو آگے بڑھانے،حسینی افکار کو پھیلانے اور یزیدی فکر اور کردار کو روکنے کے لئے جدوجہد کر رھے ھیں۔
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ کربلا کی جنگ دو نظریوں اور کرداروں کی جنگ تھی امام حسین کی قربانی سے یہ درس ملتا ھے کہ اسلام کوئی اتنا قیمتی اثاثہ اور سرمایہ ھے کہ اس کے لئے نواسہ رسول اپنی جان قربان کر سکتا ھے اپنے عزیزان اور انصار کی قربانی دے سکتا ھے اور یہ اعلان کرتے رھے کہ قیامت تک مجھ جیسا کبھی یزید جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا یعنی ھر دور کے حسینی اس دور کے یزیدی کے مقابلے میں نہیں جھکیں گے۔
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ امام حسین دنیا کے ھر مسلمان بلکہ ھر حریت پسند کی آواز ھے ھر مسلک کے لوگ اپنے اپنے انداز میں یاد مناتے ھیں ھزاروں جلوس،لاکھوں مجالس اور پروگرام ھوتے ھیں ان میں شہداء کربلا کے مقدس اھداف اور مقاصد کو بیان کیا جائے اتحاد امت کے لئے پیغام دیا جائے،پیام پاکستان بیانیہ کو اسکی روح کے مطابق بیان کیا جائے اسلام کے اعلیٰ اور ارفع اصولوں کو دنیا تک پہنچایا جائے ایک دوسرے کے مقدسات کی تو ھین نہ کی جائے تو وطن عزیز امن کا گہوارہ بنے گا اور دنیا میں ملکی عزت و عظمت میں اضافہ ھو گا-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here