پشاور ( جعفریہ پریس) متحدہ مجلس عمل خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس المرکزالسلامی پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی قائدین جناب علامہ عارف حسین واحدی صاحب ، جناب لیاقت بلوچ صاحب ، جناب اکرم خان درانی صاحب ، جنان مولانا عبدالغفور حیدری صاحب اور جناب فضل الرحمان مدنی صاحب شامل تھے۔ اجلاس میں ایم ایم اے خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔ جمیعت علماء اسلام کے جناب مولانا گل نصیب خان صدر اور جماعت اسلامی کے جناب عبدالواسع جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ اسلامی تحریک پاکستان خیبر پختونخوا کے علامہ حمید حسین امامی اور آخونزادہ مظفر علی بالترتیب نائب صدر اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ صوبائی کابینہ کا باقائدہ اعلان ایم ایم اے کے مرکزی جنرل سیکرٹری جناب لیاقت بلوچ صاحب نے مرکزی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here