متحدہ مجلس عمل موجود اور برقرار ہے، پانچ بڑی دینی جماعتیں متفق ہیں،اسلامی تحریک پاکستان
متحدہ مجلس عمل موجود اور برقرار ہے، پانچ بڑی دینی جماعتیں متفق ہیں،اسلامی تحریک پاکستان
متحدہ مجلس عمل موجود اور برقرار ہے، پانچ بڑی دینی جماعتیں متفق ہیں،اسلامی تحریک پاکستان
 آنیوالے دنوں میں ایم ایم اے مزید فعال ہوگی، جلد سربراہی اجلاس ہوگا ،علامہ عارف واحدی 

 راولپنڈی /اسلام آباد 10 جنوری 2019 ء(   جعفریہ پریس )اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے سینئر رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ پانچ بڑی دینی سیاسی جماعتوں کا اتحاد موجود اور برقرار ہے، جسے آنیوالے دنوں میں مزید فعال کیا جائےگا، ایک مرتبہ پھر قائد ملت جعفریہ پاکستان یکجہتی ، ہم آہنگی کےلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں، جلد سربراہی اجلاس بھی منعقد ہوگا 

     ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کیا ۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سمیت متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے تمام سربراہان نہ صرف متفق ہیں بلکہ بیشترامور پر باہمی مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے، کسی ایک نکتے یا معاملے پر کسی جماعت کی سٹرٹیجی اس کا حق ضرور ہے کیونکہ تمام جماعتوں کے اپنے پروگرام کا انعقاد بھی ہوتاہے اور یہ سیاسی جماعتوں میں یہ معمول ہے، البتہ کچھ وجوہات کی بناءپر متحدہ مجلس عمل کا سربراہی اجلاس نہیں ہوپایا جس کےلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کی مزید فعالیت کےلئے علامہ سید ساجد علی نقوی ایک مرتبہ پھر متحرک ہیں اور اس سلسلے میں مختلف اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں ، قائد ملت جعفریہ پاکستان کا مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی میں ہمیشہ بہترین کردار رہاہے جسے وہ احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں ، آنیوالے دنوں میں اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے ۔
    علامہ عارف حسین واحدی کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ایک تفصیلی ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں مختلف امور بھی زیربحث آئے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here