مجلس عزا روکنے کا کوئی جواز نہیں لاہور ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا 

مجلس عزا روکنے کا کوئی جواز نہیں لاہور ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا 

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد شان گل نے ڈی سی لودھراں کینجانب سے مجالس عزا پر پابندی کالعدم قراردیتے ہوئے کہا کہ کسی کا کوئی نقصان نہ ہو تو مجلس عزا روکنے کا کوئی جواز نہیں منظور حسین کی درخؤاست پر 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا گیا۔ درخواست گزار نے اپنے گھر میں مجالس منعقد کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر لودھراں سے اجازت مانگی تھی،ڈی پی او نے لودھراں چک 48 میں 2 محرم سے 9 محرم مجالس پر پابندی عائد کی تھی جس پر عدالت سے رجوع کیا گیا اور عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا کہ آٹیکل 20 کے تحت ہر پاکستانی شہری کو مذہبی آزادی حاصل ہے اگر اس مجلس سے کسی کا کوئی نقصان نہیں تو اس کو روکنے کا کوئی جواز نہیں

خبر دنیا نیوز