• قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقو ی کی ا پیل پر بھارت میں توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر احتجاج
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف شخصیات سے ان کے لواحقین کے انتقال پر تعزیت
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
  • علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں
  • بلدیاتی انتخابات سندھ: اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • یاسین ملک کو دی جانے والی سزا ظلم پر مبنی ہے علامہ شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا
  • کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ
  • اسلامی تحریک پاکستان کا اعلی سطحی وفد گلگت بلتستان کے دورے پر اسکردو پہنچے گا
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان ۸ شوال یوم جنت البقیع کے عنوان سے منائے گی

تازه خبریں

ملکی اقتصادی ترقی و خوشحالی مزدوروں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں قائد ملت جعفریہ

مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد نقوی

مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد نقوی

ملکی اقتصادی ترقی و خوشحالی مزدوروںکی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، قائد ملت جعفریہ
یوم مزدور،مزدوروں کی جدوجہدیاددلاتاہے،مزدوروں کی جدوجہدکو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

راولپنڈی /اسلام آباد یکم مئی 2022ء (  جعفریہ پریس پاکستان  )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یکم مئی ” عالمی یوم مزدور “کے موقع پر کہا کہ مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں اور یوم مزدورمزدوروں کی جدوجہدیاددلاتاہے،مزدوروں کی جدوجہدکو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں اورہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، مزدور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھاکہ مزدور کی تعریف ، مزدوروں کے حقوق اور ان کے تحفظ دینے والا نظام کے بارے میں جاننا ضروری ہے ۔مزدوروں کی عزت و آبرو اور ان کے حقوق کو تحفظ صرف اسلامی نظام ہی دے سکتا ہے ،کیپٹل ازم ، سوشل ازم اور کیمونزم اس میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں مزدوروں پر ستم تو ڈھائے گئے لیکن ان کا تحفظ نہ ہو سکا۔ رسول کریم کا ارشاد ہے۔ ”قیامت کے دن جن تین آدمیوں کے خلاف میں مدعی ہوں گا ان میں ایک وہ شخص جو کسی کو مزدور رکھے اور اس سے پورا پورا کام لے مگر مزدوری پوری نہ دے“ ۔ علامہ ساجد نقوی کا مزید کہناتھا کہ ہر انسان آزاد ہے اس کا ہر عمل محترم ہے جس کا معاوضہ لازم ہے ، وطن عزیز کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہماری اس اہم افرادی قوت کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں لہذا حکومت مزدور وںکی عزت اور وقار کو تحفظ دے ۔