مقبوضہ کشمیر :سید علی گیلانی کی حریت رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن کی مذمت
مقبوضہ کشمیر :سید علی گیلانی کی حریت رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن کی مذمت

مقبوضہ کشمیر :سید علی گیلانی کی حریت رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن کی مذمت

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے نام نہاد بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے انعقاد کے لیے حریت رہنماؤں ، کارکنوں اور عام نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے۔ 
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ دنیاکا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا بھارتی دعویٰ محض ایک دھوکہ ہے کیونکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کا بازار گرم کررکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں لوگ ظلم کے خلاف اور اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہیں جو انکا جمہوری حق ہے لیکن جموںو کشمیر وہ واحد جگہ ہے جہاں پر امن مظاہرین پر گولیاں اور پیلٹ برسائے جاتے ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ آئندہ ڈھونگ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے بھارتی فوج کےہاتھوں شہید ہونےوالے شہری محمد سلیم ملک کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے موقع پر سرینگر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ نام نہاد انتخابات کا بائیکاٹ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ڈھونگ انتخابات میں کشمیریوں کی شرکت کو ہمیشہ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔
بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوان محمد آصف ملک کی شہادت پر تیسرے روز بھی ضلع اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

 

بھارت نواز جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اعجاز احمد میر کے ساتھ بطور سیکورٹی گارڈ تعینات ایک سپیشل پولیس افسر سرینگر میں ان کی رہائش گاہ سے انکے لائسنس شدہ پستول سمیت سات رائفلیں لیکر فرار ہو گیا۔ ضلع بڈگام میں تعینات ایک سپیشل پولیس افسر یاسر احمد میرنے بھی سوشل میڈیا پر نوکری سے استعفےٰ کا اعلان کردیا ہے۔ 
جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل نے برسلز میں یورپی پارلیمنٹ میں بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ کانفرنس میں بیلجیم میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی ، سینیٹر فیصل جاوید،راجہ نجابت حسین، ڈاکٹر سیدنذیر گیلانی، شیخ تجمل الاسلام ، علی رضا سید اوردوسرے رہنماؤں نے خطاب کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here