ملک میں امن سرحدپار دہشتگردوں کی روک تھام سے ہی ممکن ہے، علامہ عارف واحدی 
ملک میں امن سرحدپار دہشتگردوں کی روک تھام سے ہی ممکن ہے، علامہ عارف واحدی 
ملک میں امن سرحدپار دہشتگردوں کی روک تھام سے ہی ممکن ہے، علامہ عارف واحدی
پاک افغان سرحد پر اپنی حدود میں دہشتگردوں کی آمدورفت روکنے کیلئے باڑ اور قلعے تعمیر کرنا احسن اقدام ہے ، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل
افغان حکومت اپنی سرزمین استعمال کرنے والے دہشتگردوں کےخلاف مو ثر کارروائی کرے، شہدا
کے لواحقین سے اظہار تعزیت، قائد ملت جعفریہ

   

          راولپنڈی/اسلام آباد 2مئی 2019ء (جعفریہ پریس   )شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں سرحد پر باڑ لگانے والی ٹیم پر افغان دہشتگردوں کی جانب سے کئے جانے والے حملے کے نتیجے میں لانس نائیک علی، لانس نائیک نذیر اور سپاہی امداد اللہ کی شہادت جبکہ 7 جوانوں کے زخمی ہو نے پرشدیدغم وغصہ اور لواحقین سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے کہاکہ وزیرستان میں دہشتگردوں کی جانب سے سرحد پر باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر سرحد پار سے حملہ ایک بزدلانہ اقدام ہے۔اورملک میں امن سرحدپار دہشتگردوں کی روک تھام سے ہی ممکن ہے جس کےلئے کئے جانے والے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

علامہ عارف حسین واحدی نے افغان سیکیورٹی فورسز اور حکام پر زور دیا کہ وہ پاکستان کےخلاف اپنی سرزمین کا استعمال روکیں اور دوسری جانب پاکستانی سیکورٹی فورسز اور حکام کی جانب سے سرحدی علاقے کی اپنی حدود میں دہشت گردوں کی آمدورفت روکنے کیلئے باڑ اور قلعے تعمیر کر نا احسن اقدام قرار دیا۔

 

علاوہ ازیں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی جانب سے کئے جانے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ افغان حکومت اپنی سرزمین استعمال کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف مو ثر کارروائی کرے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ دوبارہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ آخر میں علامہ عارف حسین واحدی کاکہناتھاکہ پاک فوج دھرتی کی حفاظت کے لئے قربانیاں دے رہی ہے اور ہم جانوں کے نذرانے دینے والے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے اور ہم خطہ میں امن کے خواہاں ہیں۔   

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here