ملی یکجہتی کونسل کا کل جمعہ کو ’’عالمی یوم یکجہتی غزہ‘‘ کا اعلان
ملی یکجہتی کونسل کا کل جمعہ کو ’’عالمی یوم یکجہتی غزہ‘‘ کا اعلان
ملی یکجہتی کونسل کا کل جمعہ کو ’’عالمی یوم یکجہتی غزہ‘‘ کا اعلان
غزہ پر بربریت اور جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ناقابل قبول ہے، ملی یکجہتی کونسل ملی
یکجہتی کونسل پاکستان 29 مارچ جمعہ کو عالمی یوم یکجہتی غزہ منائے گی
اسلام آباد (جعفریہ پریس ) دنیا بھر کے مسلمان باالخصوص اسلامیان پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی تحریک آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائدین نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔ کونسل کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کونسل کے صدر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر ، سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی ، سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ، نائب صدر حافظ عاکف سعید، ،پیر ہارون علی گیلانی اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر نے اس امر پر زور دیا کہ اسرائیل کی مظلوم فلسطینیوں پر جارحیت اور غزہ پر مسلسل بمباری عالمی ضمیر کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے ۔ امریکہ جو اسرائیل کی سرپرستی کے لیے اپنی تمام تر نقابیں الٹ چکا ہے سے کسی انصاف کی توقع رکھنا فضول ہے، اقوام عالم کو اب اپنی انسانی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے اس مسئلہ کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کا گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کا حق حاکمیت قبول کرنے کا یکطرفہ اعلان عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سراسر خلاف ورزی اور صہیونی لابی کی صریح غلامی کے مترادف ہے ۔ عالم اسلام اور عالمی ضمیر اس لاقانونیت اور ڈاکے کو کسی طور بھی قبول نہیں کرے گی ۔ بیان میں کہا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور اس میں شامل جماعتیں کل بروز جمعہ 29مارچ 2019 کو فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی غزہ کے طور پر منائے گی ۔ اس سلسلے میں تمام آئمہ جمعہ اور اسلامیان پاکستان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور امریکی صدر ٹرمپ کے مذکورہ یکطرفہ اعلان کے خلاف آواز بلند کریں ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here