"مولانا سمیع الحق کا قتل انسانیت کا قتل ہے" : علامہ حمید حسین امامی

مولانا سمیع الحق کا قتل انسانیت کا قتل ہے” : علامہ حمید حسین امامی
اکوڑہ خٹک (جعفریہ پریس) قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے وفد نے صوبائی آرگنائزر علامہ حمید حسین امامی کی سربراہی میں دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق مرحوم کی فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری آخونزادہ مظفر علی ، ممبر سیاسی سیل آخونزادہ اقتدار علی اور جناب نسیم عباس شامل تھے۔ علامہ حمید حسین امامی نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور قائد ملت اسلامیہ پاکستان / نائب صدر متحدہ مجلس عمل علامہ سید ساجد علی نقوی کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here