نائیجر:44 تارکین وطن پانی نہ ملنے کے باعث ہلاک

افریقی ملک نائیجرمیں خواتین اور بچوں سمیت چوالیس تارکین وطن پانی نہ ملنے کے باعث ہلاک ہو گئےجبکہ چھ افراد کو زندہ بچا لیا گیا جنہیں فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعےقریبی علاقے میں منتقل کیا گیا ہے ۔
مختلف افریقی ملکوں کے تارکین وطن کا یہ قافلہ صحرائے صحارا سے گزرکر بحیرہ رو م کے راستے یورپ جا رہا تھا کہ لیبیا کی سرحد سے ساڑھے چار سو کلو میٹر دور لق ودق صحرا میں ان کی گاڑی خراب ہو گئی۔اس علاقے میں درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈہے اور سینکڑوں میل تک پانی دستیاب نہیں ۔زندہ بچ جانے والوں میں سے پانچ کا تعلق گھانا اور ایک کا نائیجیریا سے ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here