ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے پیشگی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی
 ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے پیشگی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

 ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے پیشگی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

ملک میں حالیہ بارشوں اورژالہ باری سے قیمتی جانی ضیاع اور کھڑی تیارفصلوں کے نقصان پرافسوس کا اظہار، قائد ملت جعفریہ 
 شدید بارشوں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی تیار فصلوں کی تباہی کے بعد متاثرین کسانوں کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔
( راولپنڈی /اسلام آباد18 اپریل 2019 ء (    جعفریہ پرہس   
    قائد ملت جعفریہ پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے پیشگی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک میں حالیہ تباہ کن بارشوں اورژالہ باری سے قیمتی جانی ضیاع اور کھڑی تیارفصلوں کے نقصان پرا نتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا ، علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اس ناگہانی آفت پر حکومت کو چاہیے کہ موسمی صورتحال کی تبدیلی کے پیش نظر شدید بارشوں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی تیار فصلوں کی تباہی کے بعد متاثرین کسانوں کو ریلیف فراہم کیا جائے ،اور انتظامیہ کو چاہیے کہ اس موقع پر عملی اقدامات اُٹھاتے ہوئے متاثرین کی مالی امداد کی جائے، جس کے لئے ضلعی سطح پرکنٹرول روم قائم کرکے نقصانات کا تخمینہ لگاکر متاثرین کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here