• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کی مشترکہ نیوز کانفرنس

وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کی مشترکہ نیوز کانفرنس

وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کی مشترکہ نیوز کانفرنس

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب تنازعہ سے خطے کے امن کے ساتھ معیشت کو بھی شدید خطرہ ہے، چاہتے ہیں کہ خطے میں کوئی تنازعہ نہ ہو۔وزیراعظم ایران کے دارالحکومت تہران میں صدر حسن روحانی سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کر ہے تھے۔
تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان کا اور ایران سعودی عرب کے ساتھ گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، چاہتے ہیں کہ خطے میں مزید کوئی تنازع جڑ نہ پکڑ سکے اور معاشی استحکام کو فروغ مل سکے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ نیویارک میں صدر ٹرمپ نے مجھے ایران اور امریکا کے درمیان سہولت کاری کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے ایران پر امریکی پابندیوں کا خاتمہ چاہتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ بھارت نے اسی لاکھ کشمیریوں کو مقبوضہ وادی میں قید کر رکھا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت پر ایرانی حکومت کے شکرگزار ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے طویل عرصے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان خطے کی خوشحالی کیلئے اقدامات اور ان کا تہران آمد قابل ستائش ہے۔ پاکستان اور ایران مل کر خطے کے استحکام بھر پور کردار کر سکتے ہیں۔
پاکستان اورایران برادر پڑوسی اور دوست ملک ہیں۔دونوں ملک مل کر خطے کی ترقی اور استحکام کیلئے اور تنازعات کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔