پاکستانی علماءمخلص اور ان کا موازنہ کسی سے کرنا ممکن نہیں ہے، حجت الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب ادیان
پاکستانی علماءمخلص اور ان کا موازنہ کسی سے کرنا ممکن نہیں ہے، حجت الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب ادیان
پاکستانی علماءمخلص اور ان کا موازنہ کسی سے کرنا ممکن نہیں ہے، حجت الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ اور عالمی مجلس اہل بیت کی سپریم کونسل کے جنرل سیکرٹری حجت الاسلام و المسلمین سید ابوالحسن نواب نے دفتر قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی شعبہ قم کی جانب سے منعقدہ عظیم الشان کانفرنس بیاد علامہ شہید ضیاء الدین رضوی و علامہ شیخ غلام محمد غروی مرحوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی علماء اور پاکستانی قوم کا کسی بھی قوم سے موازنہ کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلوص، کفایت شعاری ، سادگی اور قناعت کے لحاظ سے پاکستانی علماء اور پاکستانی قم دنیا کی ممتاز قوم ہے۔ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کو صدی بلکہ تاریخ اسلام کا ایک اہم واقعہ اور اسلامی سربلندی کا ایک اہم موڑ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی کامیابی حقیقت میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی علمی و عرفانی شخصیت کی مرہون منت ہے۔ اسلامی انقلاب اور امام خمینی کے محنتوں کا ثمر دنیا بھر میں شیعہ علماء کی سربلندی کی صورت میں سامنے آیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here