پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم علی ؑ عقیدت و احترام سے منایا گیا لاکھوں مسلمان مراسم عزاداری میں شریک
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم علی ؑ عقیدت و احترام سے منایا گیا لاکھوں مسلمان مراسم عزاداری میں شریک
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم علی ؑ عقیدت و احترام سے منایا گیا لاکھوں مسلمان مراسم عزاداری میں شریک
جعفریہ پریس : حضرت علی علیہ السلام کا یومِ شہادت آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سےمنایا جا رہا ہے پاکستان میں رہنے والے تمام مسالک ایام علی کی تقریبات میں شریک ہیں ۔ مختلف شہروں میں ماتمی جلوسوں کی بر آمدگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے مرکزی کیپمس لگائے گئے ہیں جس میں کارکنان و علمائے کرام موجود ہیں پاکستان کے سب سے بڑےشہر کراچی کے مرکزی جلوس میں بھی شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے مرکزی کیمپ ایم اے جناح روڈ پر لگایا گیا ہے جس میں علمائے کرام و کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے

 عراق کے مقدس شہر نجف اشرف سے موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ مولائے متقیان حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے یوم شہادت پر لاکھوں عزادار عراق اور دنیا کے گوشہ وکنار سے وہاں پہنچے ہوئے ہیں اور اکیس رمضان المبارک جناب امیر کے یوم شہادت پر اپنے اپنے انداز میں مجالس غم  برپا اور نوحہ و ماتم کر کے مولائے کائنات کے مصائب کو یاد اور اشک غم بہا رہے ہیں۔ نجف اشرف کی فضا سوگوار و عزادار ہے اور ہرطرف سے نوحہ و ماتم کی صدائیں بلند ہیں-

لاکھوں کی تعداد میں عزاداروں نے حضرت علی علیہ السلام کے حرم مطہر میں شب شہادت میں جو شب قدر بھی تھی، مجالس و ماتم کر کے اعمال شب قدر انجام دیئے اور خدا وند عالم کے حضور راز و نیاز کیا اور امت اسلامیہ کی سربلندی نیز امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کی دعا کی-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here