پاکستان سے اربعین امام حسینؑ پر جانے والے زائرین کی مشکلات کے حل میں ایئر لائنز مالکا ن  تعاون کریں علامہ سید ناظر عباس تقوی

جعفریہ پریس : شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے صوبہ سندھ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ عراقی حکومت کی ویزا پالیسی کے سبب پاکستان کے زائرین شدید تکلیف میں مبتلاء ہیں عراقی حکومت کی بروقت ویزا پالیسی واضح نہ ہونے کی صورت میں بری تعداد میں زائرین امام حسین ؑ مشکلات و تکلیف کا شکار ہیں ہم عراقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور اس مسئلے کا حل نکالا جائے اور آئندہ اس قسم کی ہنگامی پالیسی سے گریز کیا جائے ویزا پالیسی کا بروقت اجراء کیا جائے

علامہ سید ناظر عباس تقوی نے مزید کہا کہ ہم ایئر لائنز مالکان سے گزارش کرتے ہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں زائرین ہر سال ان ایئر لائنز میں سفر کرتے ہیں ایئر لائنز مالکان مشکل کی اس گھڑی میں زائرین امام حسینؑ کے ساتھ تعاون کرے
زائرین کے ویزا کے تاخیر میں ایئر لائنز اپنی پالیسی میں تبدیلی کرے تاکہ زائرین کی مشکلات میں کمی آئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here