پاکستان میں چہلم امام حسین ؑ
پاکستان میں چہلم امام حسین ؑ

پاکستان اور؂ سے موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ لاہور، کراچی،کوئٹہ، راولپنڈی، پشاور گلگت بلتستان آزاد کشمیر سمیت ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں سیدالشہدا کے چہلم کے موقع پر جلوسہائے عزا برآمد ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور مجالس غم برپا ہورہی ہیں۔

مومنین اور سوگوارشبیہ تابوت و علم اور تبرکات کی زیارت  کر رہے ہیں اور بہت بڑی تعداد میں ماتمی انجمنیں منظم انداز میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر کے کربلا والوں کی یاد منا رہے ہیں ۔

چہلم سید الشہدا کے جلوسوں کے دوران روح پرور اور معنوی مناظر دیکھنے کو ملے اور جلوسہائے عزا میں شریک سوگواروں نے امام عالی مقام کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کے راستے کو جاری رکھنے کا عزم کیا- پاکستان اور ہندوستان میں نکالے گئے جلوسہائے عزا کے راستوں میں سبیل اور نذر و نیازکا بھرپور اہتمام کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here