چین ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں امریکہ کا ساتھ نہیں دے گا
چین ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں امریکہ کا ساتھ نہیں دے گا

چین ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں امریکہ کا ساتھ نہیں دے گا

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ‘لو کھانگ’ نے کہا ہے کہ چینی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اقتصادی اور معاشی پابندیوں کے خلاف ہیں اور اس حوالے سے امریکہ کے ساتھ نہیں دیں گے.
انہوں نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ ایران اور چین دو دوست ممالک ہیں اور دونوں ممالک اچھے روابط رکھتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ چین اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی روابط اور تعاون کو بین الاقوامی قوانین کے حدود میں جاری رکھے گا.

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم کوئی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف ہے اور سمجھتے ہیں کہ ایران سمیت دنیا کے آزاد ممالک کی سالمیت اور ان کے جغرافیائی حدود کا احترام ہر صورت میں ہونی چاہیئے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here