چین نے امریکی صدر کی پاکستان پر الزام تراشی مسترد کر دی

چین نے امریکی صدر کی پاکستان پر الزام تراشی مسترد کر دی ہے۔چینی دفتر خارجہ کی ترجمان ہوآ چن ینگ نے بیجنگ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ بھرپور انداز سے لڑ رہا ہے۔ پاکستان نے نہ صرف دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں بلکہ اہم کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں اور کردار کا اعتراف کرنا چاہئے۔چینی دفترخارجہ کی ترجمان نے کہاکہ دنیا میں امن وسلامتی کیلئے پاک امریکہ مشترکہ کارروائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔توقع ہے کہ امریکی پالیسیاں افغانستان اور خطے میں ترقی اور استحکام کو فروغ دیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here